ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : لاری اور بائک کا تصادم ۔ 2 افراد شدید زخمی

بنٹوال : لاری اور بائک کا تصادم ۔ 2 افراد شدید زخمی

Thu, 02 Sep 2021 18:36:32    S.O. News Service

بنٹوال،2؍ ستمبر(ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے  تلپاڈی کے بی سی روڈ پر بائک پر سوار دو نوجوان اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب ایک لاری ان کی بائک سے ٹکرا  گئی ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بس اتنا پتہ چلا ہے کہ وہ دونوں امیمار علاقے کے رہنے والے ہیں۔  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ دونوں جب فرنگی پیٹ سے بی سی روڈ کی طرف آرہے تھے  تو سامنے سے آنے والی لاری ان کی بائک سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دونوں کو شدید چوٹ لگنے کے علاوہ ان کی بائک بری طرح تباہ ہوگئی ۔
    
بنٹوال ٹریفک پولیس نے فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر حادثہ کی وجہ سے لگے ہوئے ٹریفک جام کو ہٹایا اور کیس درج کرلیا ۔


Share: